عوام نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنے سے مکمل لاتعلقی کا اظہارکر دیا ،دھرنے کے مقام سے جاری تصاویر نے سب کچھ واضح کر دیا۔ راولا کوٹ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنے کے مقام سے جاری تصاویر میں دکھا جا سکتا ہے دھرنے کے مقام پر کوئی بھی موجود نہیں ہے اورجس گرائونڈ میں دھرنا دیا جانا تھا وہ مکمل سنسنا ن پڑا ہوا ہے۔
کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارندے دن کے وقت خواتین ، بچوں اور بزرگوں کو اکٹھا کر تقریریں کرکے چھپ جاتے ہیں جبکہ دن کے اوقات میں بھی وہاں کوئی موجود نہیں ہوتا،شام کے وقت کچھ وقت کیلئے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کے لوگ جمع ہوتے ہیں۔
قبل ازیں دن کے وقت بھی راولاکوٹ سے تصاویر موصول ہوئی تھیں جن میں گرائونڈ مکمل خالی پڑا تھاجو واضح ثبوت ہے کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو عوام نے مکمل مستردکردیا ہے۔
بنیادی حقوق کے نام پر لوگوں کو ورغلا کر راولاکوٹ لایا گیا اور یہ تاثر دیا گیا کہ عوامی ہجوم کے ذریعے ریاستی اداروں پر دباؤ ڈال کر نظام کو مفلوج کیا جائے گا اور ریاست کے خلاف محاذ کھڑا کیا جائے گا مگر ان کے تمام عزائم بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔
جوں جوں عوام پر اس گروہ کی حقیقت آشکار ہوتی گئی اور ان کا ریاست مخالف و پاکستان مخالف بیانیہ سامنے آتا گیا لوگ ان سے دور ہوتے گئے۔کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے خواتین اور بچوں کو آگے بٹھا کر انہیں ڈھال کے طور پر استعمال کرنا انتہائی شرمناک، غیر ذمہ دارانہ اور قابلِ مذمت عمل ہے۔
دوسری جانب ان کے کارکن مختلف علاقوں میں سرکاری اہلکاروں کو ہراساں کرنے، دھمکانے اور ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جس سے شہری شدید پریشانی اور بے چینی کا شکار ہیں۔آزادکشمیر کے باشعور، محبِ وطن اور ذمہ دار کشمیری عوام پہلے ہی کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر چکے ہیں۔