گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا بھارت کیخلاف میچ جیتنے پر قومی ٹیم کو 1 کروڑ روپے دینے کا اعلان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا بھارت کیخلاف میچ جیتنے پر قومی ٹیم کو 1 کروڑ روپے دینے کا اعلان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت کے خلاف میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو 1 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکامران ٹیسوری نے کہا کہ میں یہاں موجود ہوں لیکن میری دعائیں اور دل پاک بھارت میچ پر لگا ہوا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم اپنی ٹیم کی جیت کے لئے دعاگو ہے۔ کھلاڑی اپنی پوری  محنت سے کھیلیں، کامیابی انشاءاللہ ہماری ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا نے چیمپیئنز ٹرافی ایونٹس میں سب سے بڑا ہدف عبور کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

گورنر سندھ نے کہا کہ آج قومی ٹیم وطن عزیزپاکستان کا سر فخر سے بلند کرے گی، میری قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے اپیل کہ وہ آج پورا زور لگا دیں، اللہ تعالیٰ ہماری مدد کرے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم ہمارے سر کا تاج ہے، تم جیتو یا ہارو ہم آپ کو ہمیشہ اپنے گلے سے لگائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم بھارت کے خلاف میچ ون کرے گی ۔ محسن نقوی نے میڈیاسے گفتگو میں کہا تھا کہ بھارت کے خلاف اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا ، ٹیم پوری طرح تیار ہے، انشاءاللہ میچ جیتیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ میں بھارت کا ترانہ چل گیا، پی سی بی کا آئی سی سی سے احتجاج

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میچ جیتے تو یہ پاکستان کے لئےبڑا انعام ہوگا، محسن نقوی نے ٹیم کو پیغام دیاکہ ہاریں یا جیتیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے 5ویں میچ میں آج بروز اتوار 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *