بانی پی ٹی آئی عمران خان سیاست میں میرے رول ماڈل ہیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

بانی پی ٹی آئی عمران خان سیاست میں میرے رول ماڈل ہیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سیاست میں میرے رول ماڈل ہیں ، ہمارا لیڈر اپنے نظریئے پر قائم و دائم ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ (کے پی کے) نے نوشہرہ میں نو تعمیر شدہ جڑوبہ ڈیم کا افتتاح کر دیا، اس موقع پرصوبائی وزراء ، عاقب اللہ خان ، میاں خلیق الر حمٰن اور نوشہرہ سے منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:مولانافضل الرحمٰن نے خیبر پختونخوا حکومت سے کوئی حصہ نہیں مانگا:وکیل پی ٹی آئی فیصل چودھری

علی امین گنڈا پور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جڑوبہ ڈیم پر 777 ملین روپے کی لاگت آئی ہے، جڑوبہ ڈیم کی تعمیر سے 930 ایکڑ بنجر زمین زیر کاشت آئیگی، 115 فٹ اونچا اور 697 فٹ چوڑا یہ ڈیم آبپاشی کیلئے 4.65 کیوسک پانی فراہم کرے گا۔

شرکا ءکو بتایا گیا کہ ملحقہ دیہات کی آ ب پاشی کےلئے 6.15 کلومیٹر لمبی نہر بنائی گئی ہے، آبپاشی کے علاوہ یہ ڈیم پانی جمع کرنے اور گھریلو استعمال کےلئے پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے گا، یہ ڈیم 0.75 کیوسک پینے کا صاف پانی مہیا کرے گا جو 22 ہزار افراد کی آبادی کے لیے کافی ہوگا۔

تقریب سے خطاب میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبائی حکومت تمام اداروں میں بہتری لانے کیلئے پُر عزم ہے، اپنے لوگوں پر سرمایہ کاری کریں گے، نوجوانوں کو روز گار فراہمی کرنے کیلئےہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کی جیل میں طبیعت انتہائی ناساز، اسپتال منتقل

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیم کی تعمیر کا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے ، لوگ اس سے زیادہ سے زیادہ مستفیدہوں، چیف منسٹر نے جڑوبہ میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے 2کروڑ روپے اور باقی ماندہ دو کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا اعلان بھی کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *