خیالی پلائو پکانے اور جادو ٹونے سے حکومت نہیں چلتی : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری

خیالی پلائو پکانے اور جادو ٹونے سے حکومت نہیں چلتی : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیالی پلائو پکانے اور جادو ٹونے سے حکومت نہیں چلتی ۔ پنجاب میں مریم نواز نے گڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت کو اپنا موٹو بنایا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت کا عوامی خدمات کے ریکارڈ قائم کرنے کا پہلا سال پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے، حکومت عوام کی توقعات پر پورا اتری ہے، ن لیگ وعدوں کی تکمیل کا دوسرا نام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کی ترقی کے لئے آئین پر عملدرآمد ضروری ہے: رہنما پی ٹی آئی لطیف کھوسہ

انہوں نے کہا کہ اب ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کا دور ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایک سال کے دوران جوکام کیے وہ اس سے پہلے کوئی دوسری حکومت نہیں کر سکی ۔مریم نواز نے پاکستان میں سیاست کے پیمانے کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا عندیہ د یدیا

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو جو مینڈیٹ دیا اس کے بدلے میں وہ پنجاب کو ترقی یافتہ بنا رہی ہیں، عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ فتنے، فساد اور انتشار کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیا اب صرف کام ہوگا، باقی تینوں صوبوں کے ترجمان ہمت کریں اور اپنے وزراءاعلیٰ کی کارکردگی قوم کے سامنے پیش کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *