آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِزمین گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔ تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان سیاست میں میرے رول ماڈل ہیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

دوسری جانب زلزلہ پیما مرکز نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے زلزلوں کی مانیٹرنگ کے لیے سیٹلائٹ سسٹم متعارف کرا دیا۔جدید نظام کی وجہ سے زلزلوں کی پیشگی نشاندہی اور انتباہ جاری کرناممکن ہو جائے گا جس سے قیمتی جانوں اور املاک کومحفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ مانیٹرنگ سسٹم زمین کی حرکت کامسلسل جائزہ لے گا اور کسی بھی غیرمعمولی تبدیلی کی فوری اطلاع فراہم دے گا جس سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کرکے زلزلے سے ہونے والے نقصانات کو کم کیاجا سکے گا۔زلزلہ پیما مرکز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے نظام کو مزید موثر بنایا جا سکے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *