ملک بھر میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 9 ہزار5 سو روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کا اضافہ ہوا اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 65 ہزار346 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 12 ڈالر اضافے سے 2948 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر مزید تگڑا ہو گیا، روپے کی قدر میں کمی ہو گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر 09 پیسے مہنگا ہوا، روپے کی قد ر میں کمی کے بعد ڈالر 279 روپے 66 پیسے بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے اور قیمت فروخت 281 روپے 50 پیسے رہی۔ انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 57 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 742 روپے 02 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 726 روپے 40 پیسے ریکارڈ کی گئی، کویتی دینار کی قدر 906 روپے 58 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 72 پیسے رہی۔