چیمپئنز ٹرافی 2025؛ بنگلہ دیش کو نیوزی لینڈ سے شکست، پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگیا

چیمپئنز ٹرافی 2025؛ بنگلہ دیش کو نیوزی لینڈ سے شکست، پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگیا

چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلادیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 236 رنز کا مجموعہ بنایا، جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ کیوی ٹیم کی یہ کامیابی پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کی آخری امیدوں پر پانی پھیرنے کا سبب بنی۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے لئے انعامی رقم کا اعلان کردیا

پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے ضروری تھا کہ بنگلادیش نیوزی لینڈ کو بڑے مارجن سے شکست دےاور ساتھ ہی بھارت بھی نیوزی لینڈ کو ایک بڑے فرق سے ہرائے۔ تاہم آج کے میچ کے نتائج نے پاکستان اور بنگلادیش دونوں کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

گروپ اے میں بھارت اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔ پاکستان کو اس ٹورنامنٹ میں پہلے دو میچز میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ان کی سیمی فائنل میں رسائی مشکل ہوگئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *