سیکیورٹی فورسز کی ضلع خیبر میں کارروائی، 10خوارج جہنم واصل

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے مقام پر کاروائی کی اوردس خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

مزید پڑھیں: وزیرِاعظم پاکستان کا باکو میں نگورنوقاراباخ جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ’یادگارِ فتح‘ کا دورہ 

پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ معصوم شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے کے گھنائو نے فعل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *