چمپیئنز ٹرافی میچ، اسلام آباد ٹریفک پولیس کا 26 فروری کیلئے ٹریفک روٹ پلان جاری

چمپیئنز ٹرافی میچ، اسلام آباد ٹریفک پولیس کا 26 فروری کیلئے ٹریفک روٹ پلان جاری

اسلام ٹریفک پولیس نے چمپیئنز ٹرافی کے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے حوالے سے جاری ٹریفک روٹ پلان میں واضح کیا ہے 26 فروری کو دن ساڑھے بارہ بجے سے تین بجے دن تک مختلف اوقات میں سری نگر ہائی وے، کلب روڈ ، مری روڈ ،فیض آباد ، جناح ایونیو ، نائنتھ ایونیو اور ایکسپریس ہائی وے پر روٹ لگایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے چمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 26 فروری کے لیئے غیر ملکی کرکٹ ٹیم کی آمدورفت کے سبب ٹریفک روٹ پلان جاری کیا ہے ۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک تعطل اور سست روی کا شکار رہے گی۔

چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے کہا کہ شہری دوران روٹ اسلام آباد میں سفر کے لیئے مختلف انڈر پاسز اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں اورکسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے شہری 20 منٹ کا دورانیہ رکھ کر سفر کریں۔
ایکسپریس ہائی وے سے آنے والی ٹریفک کھنہ پل، پارک روڈ کا استعمال کریں۔ ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کہا کہ روٹ کے دوران اسلام چوک اور آئی جے پی روڈ کھلے رہے گے اوربی 17، بی15 سے بلیو ایریا یا ایف سکس، ایف سیون آنے والی ٹریفک مارگلہ روڈ استعمال کرسکتی ہے۔

ایچ 13, جی 13/14 سے بلیو ایریا والی ٹریفک جی 13 انڈر پاس استعمال کرتے ہوئے سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔ ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ بلیو ایریا، ایف سکس، ایف سیون کی جانب سفر کے لیئے نائتھ ایونیو اور ایچ ایٹ انڈر پاس کا استعمال کریں انہوں نے کہا کہ ریڈ زون جانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ، ایکسپریس چوک، ایوب چوک اور نادرا چوک کا استعمال کریں۔ شہری ریڈ زون سے فیض اباد جانے کے لئے براستہ کنونشن سینٹر، کلب روڈ کا استعمال کریں۔

چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی رہنمائی کے لیئے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی۔ آج رات 9 سے 11 بجے رات تک سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر روٹ لگایا جائے گا،روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہری اسلام آباد میں سفر کے لئے مختلف انڈر پاسز کا استعمال کریں،کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کیلئے  شہری 20  منٹ کا دورانیہ رکھ کر گھر سے نکلیں۔ ایکسپریس وے سے آنے والی ٹریفک کھنہ پل، پارک روڈ کا استعمال کرے،روٹ کے دوران اسلام چوک پل اور آئی جے پی روڈ کھلے رہیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *