امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نئی امیگریشن پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ’گولڈ کارڈ‘ ویزا پروگرام کی تجویز پیش کی ہے، جس کے لیے 50 لاکھ امریکی ڈالر ادا کرنا ہوں گے، یہ ’ٹرمپ گولڈ کارڈ‘ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے امریکا میں رہائش اور شہریت کا راستہ ہموار کرےگا۔
یہ بھی پڑھیں:واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ کی غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کی ملک بدری کا آغاز
منگل کو پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ اقدام 2 ہفتوں کے اندر شروع کیا جائے گا اور توقع ہے کہ یہ موجودہ ای بی-5 سرمایہ کار ویزا پروگرام کی جگہ لے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ اس منصوبے کی مکمل تفصیلات اور اس پر عمل درآمد ابھی تک واضح نہیں ہے، لیکن ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ اس اقدام کو کانگریس کی منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی۔
View this post on Instagram