امریکی قونصل جنرل شانتے مورکی ارباب عالمگیراور ارباب خصرحیات سے ملاقات

امریکی قونصل جنرل شانتے مورکی ارباب عالمگیراور ارباب خصرحیات سے ملاقات

پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مقیم امریکی قونصل جنرل شانتے مورنے سابق وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر ارباب عالمگیر خان کی رہائش گاہ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

 ملاقات میں مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات ارباب خضرحیات، سابق ایم این اے عاصمہ عالمگیر اور رکن صوبائی اسمبلی ارباب زرک خان بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران مختلف اہم امور،خاص طور پر صوبے کے سیاسی حالات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن وامان، سیاسی سرگرمیوں اور پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت ہوئیں، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ قونصل جنرل شانتے مورے نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور سیکیورٹی معاملات پر تعاون میں اضافہ ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور سیاسی استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہیں۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان میں داخلی استحکام اور ترقی کے لیے بین الاقوامی سطح پر تعاون کی ضرورت ہے۔

اس اہم ملاقات میں قونصل جنرل نے خیبرپختونخوا میں ترقی اور اصلاحات کے لیے امریکہ کی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے رابطہ کاری کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش جاری رکھے گی، تاکہ دونوں مالک کے درمیان عوامی سطح پر بھی ہم اہنگی کو فروغ دیا جاسکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *