ٹی ایم اے مردان میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف

ٹی ایم اے مردان میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) مردان میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کے انکشافات سامنے آگئے۔

دستاویزات کے مطابق ٹی ایم اے مردان نے 631 سٹریٹ لائٹس کی خریداری اور تنصیب کیلئے منظور نظر ٹھیکیدار کو ٹھیکہ دیا تھا۔ جس میں 631 سٹریٹ لائیٹس کے بجائے صرف 170 لائٹس نصب کی گئیں اور وہ بھی غیر معیاری ثابت ہوئیں۔ اس معاہدے میں ٹھیکے کی کل لاگت 50 ملین روپے تھی۔ من پسند ٹھیکیدار کو 31 ملین روپے کی ادائیگی ایڈوانس میں کی گئی جو معاہدے کی خلاف ورزی تھی۔

دستاویزات کے مطابق اس معاہدے میں بے ضابطگی سے قومی خزانے کو 19 ملین روپے کا نقصان ہوا۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ ٹرانسفارمرز کی مرمت کے حوالے سے تحقیقات کیلئے آڈیٹر کو معاہدے تک مکمل رسائی نہیں دی گئی۔ مالی سال 2021-22 میں 171 واٹر کولرز خریدے گئے تھے، تاہم صرف 132 کولر نصب کئے گئے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک سے اس معاہدے کی کل رقم 10 ملین روپے امداد تھی۔ ٹھیکیدار کو 7 ملین روپے ادا کئے گئے، اس طرح قومی خزانے کو اس مد میں بھی 3 ملین روپے کا نقصان پہنچایا جا چکا ہے۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *