گالف سٹی مری اور تخت پڑی جنگلات ریفرنسز میں ملک ریاض اور پرویزالٰہی سمیت 46 ملزمان طلب

گالف سٹی مری اور تخت پڑی جنگلات ریفرنسز میں ملک ریاض اور پرویزالٰہی سمیت 46 ملزمان طلب

راولپنڈی کی احتساب عدالت نے گالف سٹی مری اور تخت پڑی جنگلات کے ریفرنسز میں ملک ریاض، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سمیت 46 ملزمان کو طلب کر لیا۔

نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر کیے گئے ان مقدمات میں سرکاری اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ اور مالی بے ضابطگیوں کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کیخلاف مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کے انکشافات، وزیراعلیٰ کیخلاف تحقیقات کا آغاز

احتساب عدالت کے جج محمد اکمل خان نے گالف سٹی مری کیس میں ملک ریاض اور دیگر 28 ملزمان کو 10 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا۔ اسی طرح تخت پڑی جنگلات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر 18 ملزمان کو 17 مارچ کو عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعتوں پر باقاعدہ حاضری یقینی بنانے کی تاکید کی ہے۔ یہ مقدمات بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے الزامات کے تحت دائر کیے گئے ہیں، جن میں سرکاری اراضی کے غلط استعمال اور مالی بدعنوانی کے واقعات شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *