ڈونلڈ ٹرمپ نامی سفید بھینسا قربانی سے آخری لمحے میں بچ گیا،حکومت نے قربانی سے روک دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نامی سفید بھینسا قربانی سے آخری لمحے میں بچ گیا،حکومت نے قربانی سے روک دیا

بنگلہ دیش میں ایک نایاب سفید بھینسا جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت کی وجہ سے مقامی طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام دیا گیا تھا عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی سے آخری لمحے میں بچ گیا۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق تقریباً 700 کلوگرام وزنی یہ بھینسا اپنی غیر معمولی جسامت، سفید رنگت اور سنہرے بالوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا جس کے بعد یہ پورے ملک میں توجہ کا مرکز بن گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ جانور ابتدا میں عیدالاضحیٰ کے لیے فروخت کیا جا چکا تھا تاہم عید سے قبل بڑی تعداد میں لوگ اسے دیکھنے کے لیے فارم ہاؤس پہنچنے لگے۔ غیر معمولی رش کے باعث علاقے میں سکیورٹی اور انتظامی مسائل پیدا ہونے کا خدشہ بھی بڑھ گیا۔

حکام کے مطابق صورتحال کے پیش نظر بنگلہ دیشی وزارت داخلہ نے معاملے میں مداخلت کی۔ وزیر داخلہ کی خصوصی ہدایت پر بھینسے کی قربانی روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عید سے پہلے نواز شریف اور مریم نواز اچانک مری کیوں پہنچ گئے ؟ دورہ کی سرگرمیاں کیا رہیں؟

سرکاری فیصلے کے تحت خریدار کو رقم واپس کی گئی جبکہ اس نایاب بھینسے کو محفوظ رکھنے کے لیے دارالحکومت ڈھاکہ کے قومی چڑیا گھر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ بھینسا ابتدا میں ایک عام قربانی کا جانور تھا، تاہم اس کی منفرد رنگت، پرسکون طبیعت اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز نے اسے غیر معمولی شہرت دلائی۔

بعد ازاں ملک بھر سے شہری صرف اس جانور کو دیکھنے اور اس کے ساتھ تصاویر بنانے کے لیے آنے لگے جس کے باعث انتظامی دباؤ میں اضافہ ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ عوامی حفاظت اور امن و امان کو مدنظر رکھتے ہوئے جانور کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا ضروری تھا تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

یہ غیر معمولی واقعہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر بنگلہ دیش میں عوامی دلچسپی اور سوشل میڈیا پر بحث کا بڑا موضوع بنا رہا۔

editor

Related Articles