تیل کی کم ہوتی قیمتوں کو بریک لگ گئی ، عید کے دوسرے روز تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا

تیل کی کم ہوتی قیمتوں کو بریک لگ گئی ، عید کے دوسرے روز تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا

عید کے دوسرے روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران پر امریکی کارروائیوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران کے جنوبی شہر بندر عباس میں ایک کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنانے اور متعدد ڈرونز مار گرانے کے دعووں کے بعد عالمی سرمایہ کاروں میں تشویش بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں توانائی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ یہ کارروائیاں دفاعی نوعیت کی تھیں اور ان کا مقصد خطے میں سیکیورٹی صورتحال کو برقرار رکھنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے ایران پر پھر حملہ کر دیا،فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے اور متعدد ایرانی ڈرونز مار گرانے کا دعوی

دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز کے قریب متعدد بحری جہازوں پر فائرنگ کی، جبکہ کویت نے بھی ممکنہ میزائل اور ڈرون خطرات کے پیش نظر اپنے فضائی دفاعی نظام کو فعال کرنے کی تصدیق کی ہے۔

کشیدگی میں اضافے کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.8 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد یہ 95.95 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بھی 1.7 فیصد اضافے کے بعد 90.17 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

مشرق وسطیٰ میں کسی بھی مزید کشیدگی کی صورت میں عالمی توانائی منڈیوں میں مزید عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔

editor

Related Articles