خیبر پختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ میں سینئر وکیل مخدوم علی خان کو نارکوٹکس کیس میں وکیل کر لیا

خیبر پختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ میں سینئر وکیل مخدوم علی خان کو نارکوٹکس کیس میں وکیل کر لیا

خیبرپختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ میں سینئر وکیل مخدوم علی خان کو نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ 2019 کیس میں وکیل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ میں نارکوٹکس سے متعلق قانون کیلئے مخدوم علی خان کی خدمات حاصل کر لیں۔ صوبائی حکومت نے ان مقدمات کیلئے ایڈوکیٹ جنرل کو بھی نظر انداز کر دیا۔ حکومت مخدوم علی خان کو 4 کروڑ 50 لاکھ فیس ادا کرے گی جبکہ ان کے سفر، رہائش اور دیگر اخراجات محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول برداشت کرے گا۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کی بدعنوانی کے خلاف جنگ ، قانون سازی کے بجائے مہم چلانے پر اکتفا

یاد رہے کہ سینئر قانون دان مخدوم علی خان بلے کے نشان کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن کے وکیل تھے جبکہ نیب ترامیم کیس میں حکومت کے وکیل تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *