پاکستان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا

پاکستان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار ہوگا۔

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت پشاور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کہیں بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہو۔ پاکستان میں پہلا روزہ بروز اتوار کو ہوگا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کل پہلا روزہ ہوگا

دوسری جانب وزارت مذہبی امور کی جانب سے بھی 2 مارچ کو پہلا روزہ ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش آج صبح 5 بجکر 44 منٹ پر ہوئی۔ تاہم چاند نظر آنے کیلئے چاند کی عمر 16 سے 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔ پاکستان میں موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات موجود نہیں تھے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *