سندھ حکومت نے گرین اور اورنج لائن کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان کر دیا

سندھ حکومت نے گرین اور اورنج لائن کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان کر دیا

حکومت سندھ نے 10 مارچ سے گرین لائن اور اورنج لائن بی آر ٹی کا باضابطہ کنٹرول سنبھالنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ نے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اپنے 14 ویں اجلاس میں گرین لائن اور اورنج لائن بی آر ٹی کا کنٹرول سنبھالنے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں طالبات اور خواتین اساتذہ کیلئے پنک بسوں کا آغاز

اجلاس میں گرین لائن اور اورنج لائن بی آر ٹی معاہدوں سے متعلق دستاویزات قانونی توثیق کے لیے محکمہ قانون کو بھجوانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گرین اور اورنج لائن بسز کے موجودہ انسانی وسائل کے ڈھانچے کو 3 ماہ کے لیے برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ملاقات کے دوران شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام کو جدید اور اعلیٰ معیار کی سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ اس منتقلی سے پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں مزید بہتری آئے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *