چیئرمین پی سی بی محسن نقوی رواں ماہ ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت سنبھالیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس دبئی میں شیڈول کیا جا رہا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کی سربراہی اس وقت عبوری طورپر سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شمی سلوا کے پاس ہے۔
اے سی سی کے جنرل کونسل اجلاس میں صدارت اب پاکستان کرکٹ بورڈ کو مل جائے گی اور محسن نقوی صدارت کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں رواں برس بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ کے وینیو کا بھی فیصلہ ہوگا، یہ ایونٹ دبئی اور سری لنکا میں کرانے کی تجویز ہے۔