ملک کی 18جماعتیں بانی پی ٹی آئی کی ہم آوازبن چکی ہیں : فیصل چودھری

ملک کی 18جماعتیں بانی پی ٹی آئی کی ہم آوازبن چکی ہیں : فیصل چودھری

وکیل پاکستان تحریک انصاف فیصل چودھری کا کہنا ہے کہ ملک کی 18جماعتیں بانی پارٹی عمران خان کی ہم آوازبن چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کے دورا ن فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ ایک کانفرنس سے حکومت خوفزدہ ہے حالانکہ اس کانفرنس میں کسی کے خلاف کوئی بات نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:جنید اکبر کا اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق بیان،سوشل میڈیا پر طوفان

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی آواز تنہا تھی، اب ملک کی18جماعتیں ان کی ہم آواز ہو گئی ہیں، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی )اور پی ٹی آئی میں دوری کو بھی کم کردیا گیا ہے ۔ فیصل چودھری کا مزید کہنا تھا کہ جب اتحاد بنتا ہے تو اس میں تمام جماعتوں کی مرضی و منشا ضرورشامل ہوتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *