جنید اکبر کا اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق بیان،سوشل میڈیا پر طوفان

صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا جنید اکبر خان کا آزاد ڈیجیٹل کے ساتھ حالیہ انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جس پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرویو میں اینکر نے جنید اکبر سے اوورسیز پاکستانیوں کے احتجاج کے حوالے سے سوال کیا ، جس کا کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ جنید اکبر خان نے اس حوالے سے اپنے ردعمل میں کہا کہ انہوں نے گفتگو کے دوران ایسے الفاظ استعمال نہیں کیے جن پر انہیں شرمندگی ہو۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ان سے سوال اوورسیز پاکستانیوں کے احتجاج کے بارے میں پوچھا گیا تھا، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ احتجاج دیکھ رہے ہیں، لیکن جو کچھ ہمارے ساتھ ہو رہا ہے وہ نظر نہیں آتا۔ مزید برآں جنید اکبر نے کہا کہ انہیں سب سے زیادہ حمایت اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ملی ہے اور وہ اسے ہر فورم پر تسلیم کرتے رہیں گے۔

مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں: 

یاد رہے کہ جنید اکبر خان نے دو روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی 9 مئی کے بعد بھی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کسی نہ کسی شکل میں رابطے میں رہی۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ کسی نہ کسی طرح اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں رہی ہے، اور 9 مئی سے پہلے اور بعد بھی یہ رابطے جاری تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن سے پہلے بھی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے حکومت بنانے کی پیشکش ہوئی تھی، تاہم عمران خان کے بغیر حکومت بنانا پارٹی کے لیے کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

Related Articles