ڈیوٹی سے غفلت، لاہور پولیس میں پہلی مرتبہ 100 سے زائد اہلکار برطرف

لاہور پولیس میں پہلی مرتبہ 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کو سیکورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے اور غفلت برتنے پرایک ساتھ نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس لاہور کے مطابق برطرف پولیس اہلکار چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے جب کہ انہیں ڈیوٹی پر طلب کیا گیا تو انہوں نے ڈیوٹی جوائن کرنے سے بھی انکار کیا۔

مزید پڑھیں: معاہدے کے نکات پرعملدرآمد نہیں ہورہا، اتحادی حکومت کیساتھ چلنا مجبوری، صدر ذرداری

پولیس حکام کا بتانا ہےکہ اہلکاروں کو ڈی آئی جی آپریشنزکےحکم پر برطرف کیا گیا اور برطرف اہلکاروں کی تفصیلی رپٹ روزنامچہ میں درج کرلی گئی ہے۔

editor

Related Articles