وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پہلے روزہ کے دوران سستے بازاروں میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
اسلام آباد میں کے سستے رمضان بازار میں سبزیوں میں آلو کی 265 روپے 5 کلو، پیازدرجہ اوّل 370، درجہ دوئم پیاز 260 روپے 5 کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے اسی طرح ٹماٹر 50 روپے فی کلو، لہسن 620 روپے فی کلو، ادرک 376 روپے، سبز مرچ 104 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیے جا رہے ہیں۔
آزاد ڈیجیٹل کے سروے کے مطابق مٹر 72 روپے فی کلو، لیموں 104 روپے کلو اور شملہ مرچ 67 روپے فی کلو جبکہ گوبھی 26 روپے، مولی 23 روپے اور بینگن 62 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔
اسی طرح پھلوں میں سستے رمضان بازار میں سیب کی تمام اقسام 162 روپے سے 315 روپے فی کلو، کیلے فی درجن 257 روپے درجن اور امرود 210 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں جبکہ کینوں 290 روپے فی درجن اور خربوزہ 75 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں، کھجور کی تمام اقسام 220 روپے سے 700 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے۔