18ویں ترمیم کے بعد میرے پاس اختیار نہیں : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری

18ویں ترمیم کے بعد میرے پاس اختیار نہیں : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ 18ویںترمیم کے بعد میرے پاس اختیار نہیں، اختیار دیں تو شہر قائد میں پانی وٹریفک کا مسئلہ حل کر د ونگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد میرے پاس اختیار نہیں اگر اختیار دیا جائے تو نلکوں میں پانی اور ٹریفک سیدھی لائن میں چلےگی، یہ نہ کرسکا تو اگلے گھنٹے ہی مجھے عہدے سے اتار دیں۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا کی معاشی صورتحال تینوں صوبوں سے بہتر ہے : وزیراعلیٰ کے پی کے

دوسری طرف نمائش چورنگی میں عوام کیساتھ  گفتگو کے دوران انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ یہ روشنیوں کا شہر ہے اسکو مجرموں کا شہر نہیں بننے دیں گے۔ قائد کے شہر میں اب دہشتگردی اور ٹریفک گردی نہیں چلے گی۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک کے آغاز پر ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ عامر کیس ملک کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔ مافیاز کو کھلی چھوٹ دیں گے اور نہ ہی انہیں تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی کرنے دیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *