کراچی میں آٹے کے سرکاری نرخ مقرر کر دیے گئے

کراچی میں آٹے کے سرکاری نرخ مقرر کر دیے گئے

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں آٹے اور نان روٹی کے سرکاری نرخ مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت ہول سیل میں 83 روپے جبکہ ریٹیل میں 87 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ فائن آٹے کی قیمت ہول سیل میں 88 روپے اور ریٹیل میں 92 روپے فی کلو رکھی گئی ہے۔ چکی آٹے کی قیمت 100 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پہلا روزہ، سستے رمضان بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں

واضح رہے کہ مارکیٹ میں فائن آٹا 90 سے 100 روپے جبکہ چکی آٹا 110 سے 115 روپے فی کلو فروخت ہو رہا تھا۔ روٹی کے نرخوں میں بھی واضح کمی کی گئی ہے۔ 100 گرام روٹی کی قیمت 10 روپے جبکہ 120 گرام نان کی قیمت 15 روپے مقرر کی گئی ہے۔ چپاتی 18 سے 20 روپے اور نان بغیر وزن 25 سے 28 روپے میں فروخت کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *