کل ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کل ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

کل جمعرات کے روز اسلام آباد اور گرد و نواح میں وقفے وقفے  سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  مزید بارش کی توقع ہے۔ مری، گلیات اور گرد و نوا ح میں تیزہواؤں  کے ساتھ وقفے وقفے سے   بارش جبکہ  کچھ مقامات پر تیز بارش اور برفباری کی پیشگوئی ہے۔

دیر، چترال، کوہستان، سوات، شانگلہ، مانسہرہ ، بٹگرام ،بونیر، ایبٹ آباد ،  صوابی، مردان، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی،  کرک، بنوں، وزیرستان، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ  وقفے وقفے سے  مزید  بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

وفاقی کابینہ میں توسیع کا حتمی فیصلہ، نئے ممکنہ وزرا کے نام سامنے آگئے

راولپنڈی، اٹک، جہلم ، گجرات، چکوال، میانوالی،    منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب،  فیصل آباد،  ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، نارووال، نور پور تھل اورگرد و نواح  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے  بارش کا امکان ہے۔

کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات ، ژوب ، موسیٰ خیل، لورالائی ،   بارکھان،  سبی، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، جھل مگسی، کوہلو، خضدار، خاران، پنجگور ، چاغی، دالبندین اور نوکنڈی میں گرج چمک کے ساتھ  بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے اور بالائی اضلاع میں  مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے اس دوران  بالائی اضلاع میں  چند مقامات پر  ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔

کشمیر اورگلگت بلتستان میں   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  وقفے وقفے سے   بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

editor

Related Articles