سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ (ن) کوخاندانی پارٹی قراردےدیا کیونکہ انہیں وزارت سے نکال کر اسحاق ڈار کو اسی عہدے پر لایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ خزانہ مفتاع اسماعیل نے نجی ٹی وی پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے کا کہنا تھا حکومت نے قومی کانفرنس روکنےکی بھرپور کوشش کی، نوازشریف کے30سالہ رفیق محمود اچکزئی کو بات کرنے سے روکا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد میں موجودہ جماعتوں کے آپس میں بھی اختلافات ہیں، پی ٹی آئی حکومت میں پٹرول کی قیمتوں کو ہولڈ کرنے سے 110 ارب ماہانہ نقصان ہوا، ملکی معیشت غلط سمت پر گامزن ہے، کابینہ میں اضافہ کرکے ملکی معیشت پر بوجھ بڑھا دیا گیا۔
سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ مجھےنکالنےکی وجہ اسحاق ڈار کو لیکر آنا تھا، انہیں فیملی کی وجہ سےلایا گیا جبکہ عدم اعتماد کے بعد شہبازشریف کو آئی ایم ایف سے ڈیل یا حکومت چھوڑنے کا مشورہ دیا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت گرانےمیں امریکا کا کوئی کردارنہیں تھا، جنرل باجوہ نےبتایا بانی عدم اعتماد واپسی کی صورت میں اسمبلی تحلیل کردیں گے، پی ڈی ایم قیادت نےعدم اعتماد واپس لینےسےانکارکردیا۔
ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ کی پہلی توسیع تک بانی سےاچھےتعلقات تھے، شہبازشریف اوران کے بیٹے جنرل باجوہ اورجنرل فیض کےقریب تھے جبکہ مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ(ن)کوخاندانی پارٹی قراردے دیا۔