محکمہ موسمیات نے کل ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم چترال، دیر اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم راولپنڈی ، چکوال ، جہلم ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ اور نارووال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مری، گلیات اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی توقع ہے۔
کل کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری کی توقع ہے۔