آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ دبئی میں کسی کو چپ کرانے نہیں آئے ہیں۔
اسٹیو اسمتھ نے دبئی میں پریس کانفرنس میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کھیل میں بہترین کارکردگی دکھانے پر یقین رکھتے ہیں، شائقین کو خاموش کرانے پر نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم مسلسل دبئی میں کھیل رہی ہے اور اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے، سیمی فائنل میں سخت مقابلہ ہو گا جس کا بے صبری سے انتظار ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم موجودہ کنڈیشنز کو اچھی طرح سمجھتی ہے، پچ خشک ہے اور اس پر کافی گیمز ہوچکی ہیں جو اسپنرز کے لیے مددگار ہو گی۔
بھارتی اسپنرز کے خطرے سے نمٹنے کے بارے میں آسٹریلوی کپتان اسمتھ کا کہنا تھا کہ چکرورتی سمیت تمام بھارتی اسپنرز اعلیٰ معیار کے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس میچ کا نتیجہ اس بات پر انحصار ہو گا کہ ہم مڈل اوورز میں اسپنرز کو کیسے کھیلتے ہیں، ہمارے پاس مختلف آپشنز موجود ہیں۔