قلعہ عبداللہ میں افغان مہاجرین کو وطن واپسی کیلئے 31 مارچ تک کی ڈیڈ لائن دیدی گئی

قلعہ عبداللہ میں افغان مہاجرین کو وطن واپسی کیلئے 31 مارچ تک کی ڈیڈ لائن دیدی گئی

ضلع قلعہ عبداللہ میں مقیم افغان مہاجرین کو ضلع چھوڑنے کا حکم دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ میں مقیم افغان مہاجرین کو افغانستان واپسی کیلئے 31 مارچ تک کی ڈیڈلائن دیدی گئی۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ نے اس حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ ضلع قلعہ عبداللہ میں مقیم افغان مہاجرین 31 مارچ 2025 تک واپس افغانستان چلے جائیں بصورت دیگر 31مارچ کے بعد ضلع قلعہ عبداللہ میں مقیم افغان مہاجرین کو زبردستی واپس اپنے ملک بھیجا جائیگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *