Skip to content
توہین عدالت کا سامنا کرنے والے سابق ایڈیشنل رجسٹرار کو دوبارہ سپریم کورٹ میں تعینات کر دیا گیا
Home - آزاد سیاست - توہین عدالت کا سامنا کرنے والے سابق ایڈیشنل رجسٹرار کو دوبارہ سپریم کورٹ میں تعینات کر دیا گیا
توہین عدالت کا سامنا کرنے والے سپریم کورٹ کے سابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو ریٹائرمنٹ کے بعد پھر سپریم کورٹ میں تعینات کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نذر عباس 6ماہ کیلئے کنٹریکٹ پر گریڈ 21میں ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔
یاد رہے کہ سابق ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس چند روز قبل ریٹائر ہوگئے تھے، اب انہیں ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل ونگ تعینات کیا گیا ہے۔