نیوزی لینڈ دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو50 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

نیوزی لینڈ دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو50 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 50 رنز سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز ول ینگ اور راچن رویندرا نے کیا، ول ینگ 48 رنز کے مجموعی اسکور پر آئوٹ ہوئے  انہوں نے 21 رنز بنائے۔

رویندرا اور کین ولیمسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں سنچریاں بنائیں،  رویندرا 108 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، اس وقت نیوزی لینڈ کا مجموعی اسکور 212 تھا، کین ولیمسن نے 102 رنز بنائے، ٹام لیتھم چار رنز جبکہ ڈیرل مچل 49 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

مائیکل بریسویل  16 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، گلین فلپس نے شاندار 49 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے۔ نیوزی نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لئے 363 رنز کا ٹارگٹ دیا۔

  جس کے جواب میں  جنوبی افریقہ کے کپتان ٹامبا56 ، راسی وان ڈیر ڈوسن  69، ایڈن مارکرم 31 رنز بنا کر نمایاں رہے،ڈیوڈ ملر نے شاندار سنچری بنائی اور ناٹ آئوٹ رہے اس طرح جنوبی افریقہ مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بنا سکا، نیوزی سیمی فائنل 50 رنز سے جیت گیا۔

جنوبی افریقہ بمقابلہ نیوزی لینڈ

جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 73 ون ڈے کرکٹ میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ پروٹیز نے ان میں سے 42 ون ڈے جیتے ہیں جبکہ کیویز نے 26 جیتے ہیں۔ 5 میچوں کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔ جنوبی افریقہ نے آخری 5 میچوں میں سے 2 میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے بھی آخری 4 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

جنوبی افریقہ کے اسکواڈ میں ایک تبدیلی کے ساتھ ٹیمبا باوما (کیپٹن) ، ریان ریکیلٹن ، راسی وان ڈیر ڈوسن ، ایڈن مارکرم ، ہینرچ کلاسین وکٹ کیپر، ڈیوڈ ملر، وایان مولڈر، مارکو جانسن، کشومہاراج ، کاگیسو ربادا، لنگی نگدی شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں ول ینگ، راچن رویندر، کین ولیمسن،  ڈیرل مچل، ٹام لیتھم وکٹ کیپر،  گلین فلپس، مائیکل بریسویل،  مچل سینٹنر (کیپٹن) ، میٹ ہنری، کائل جیمسن اور ول اوروکے شامل ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *