خیبرپختونخوا میں جدید سولر پینل مفت فراہمی اسکیم کا افتتاح ہو گیا۔
اسکیم کا افتتاح وزیراعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا میں کیا گیا، اسکیم کے تحت صوبائی حکومت نے ایک لاکھ 30 ہزار گھروں کی مفت سولرائزیشن اسکیم متعارف کروائی ہے۔
پہلے مرحلہ میں ساڑھے 32 ہزار مستحق گھرانوں کو سولرپینلز دیے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ صوبے میں بجلی کا بڑا ایشو ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد غریب خاندانوں کو مفت سولر فراہم کر رہے ہیں، پروگرام شفاف ہوگا، اس بارے کوئی سفارش نہیں چلے گی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ فیز ون کے بعد فیز ٹو کا آغاز کیا جائے گا، صوبے میں بجلی مسائل کی وجہ سے سولر سسٹم کا آغاز کیا، انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 32 ہزار لوگوں کو فری سولر سسٹم دے رہے ہیں۔