ا مریکا، سعود ی عرب ،سینیگال اور قبرص سمیت 8 ممالک سے مزید 37 پاکستا نیوں کو بے دخل کر دیا جن میں سے 3 شہریوں کو بلیک لسٹ ہونے پر گرفتار بھی کیا گیا ۔
امیگریشن ذرائع کے مطا بق امریکا جانے والے 1 پاکستانی کا امیگریشن حکام نے ویزہ منسوخ کرکے اسے واپس اپنے وطن بھجوا دیا، اسی طرح قبرص پہنچے پر ایک پاکستانی کو امیگریشن نے ناپسندیدہ قرار د یکر پاکستان بھیج دیا۔
سینیگال میں انسانی سمگلنگ میں ملوث ایک پاکستانی شہری کو حراست میں لے کر واپس وطن بھیج دیا گیا جبکہ برازیل میں بغیر دستاویزات پہنچے پر پاکستانی کو ملک بدر کردیا گیا۔
سعودی عرب میں ویزہ منسوخ ہونے پر 2 پاکستانیوں کو نکال دیا گیا جبکہ سعودی سسٹم میں ویزہ ریکارڈ پر نہ آنے، بلیک لسٹ، منشیات، زائد المیعاد قیام، بھیک مانگنے، کفیل کے بغیر کام کرنے، کام سے مفرور، چوری کے الزامات اور پاسپورٹ گم کرنے پر 26 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای )میں بھی زائد المیعاد قیام اور بلیک لسٹ ہونے پر 3 پاکستانی بے دخل کر دئیے گئے ، ایران سے بھی ایمرجنسی دستاویزات پر ایک پاکستانی باشندے کوڈی پورٹ کر دیا گیا جبکہ بحرین میں سکیورٹی رسک قرار دے کر ایک پاکستانی کو واپس بھیجا گیا۔