ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے خوشخبری

ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے خوشخبری

ملک بھر کے 300 یونٹ تک گھریلو اور زرعی ٹیوب ویل صارفین کے لئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا اطلاق کر دیا گیا ہے، جس کے تحت 300 یونٹ تک کی بجلی کی کھپت پر مزید ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے پاور ڈویژن کی درخواست منظور کرتے ہوئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا اعلان کیا ہے، جس سے ملک بھر کے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی ٹیوب ویل صارفین کو فائدہ ہوگا۔

کراچی سمیت دیگر شہروں میں یہ کمی نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے منظور کی گئی ہے۔ اس فیصلے کے تحت 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین اور زرعی ٹیوب ویل صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی ملے گی۔

خیال رہے کہ پاور ڈویژن نے اس ریلیف کے لیے نیپرا کو خط لکھا تھا، جس پر نیپرا نے اب مثبت ردعمل دیتے ہوئے درخواست منظور کی ہے ۔ تاہم اس کمی کا فائدہ ماہانہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن گھریلو صارفین اور ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کو نہیں ملے گا۔

یاد رہے کہ جون 2015 میں 300 یونٹ تک کے صارفین کو یہ کمی روک دی گئی تھی، جبکہ دسمبر 2010 میں زرعی ٹیوب ویل صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی ختم کردی گئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *