حکومت کا مہنگائی میں کمی کا دعویٰ، 13 اشیاء مزید مہنگی، 20 کی قیمتوں میں کمی ہو گئی۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی کے بارے میں ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.09 فیصد کمی، سالانہ شرح منفی 0.87 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 83 روپے 25 پیسے تک مہنگا ہوا۔ انڈے فی درجن 7 روپے 23 پیسے، مٹن 6 روپے 56 پیسے تک مہنگا، 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 روپے 91 پیسے، بیف 50 پیسے تک مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق پیاز 5.59 فیصد، چائے 4.47 فیصد، لہسن 3.89 فیصد، ٹماٹر 3.60 فیصد، دال چنا 3.49 فیصد، ماش 2.82 فیصد سستی ہوئی۔ آلو کی قیمت میں 2.60 فیصد، دال مسور 1.50 فیصد سستی، ڈیزل 2 فیصد اور پیٹرول کے نرخ میں 0.24 فیصد تک کمی ہوئی۔
گزشتہ ہفتے کیلے 18 روپے فی درجن تک مہنگے ہوئے، چینی کی قیمت میں مزید 5 روپے کا اضافہ ہوا، چینی کی اوسط قیمت 162 روپے 64 پیسے فی کلو رہی۔
ایک ہفتے کے دوران پیاز 4 روپے 95 پیسے، ٹماٹر 2 روپے تک سستے ہوئے، آلو کی قیمت میں 2 روپے، دال ماش کی قیمت میں 4 روپے، باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمت میں 3 روپے تک کمی ہوئی۔ تازہ دودھ، دال مونگ اور دہی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔