Skip to content
روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا
انٹر بینک میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کا مزید اضافہ ہوا، اس طرح ڈالر 279 روپے 96 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 17 پیسے بڑھ گئی جس کے بعد امریکی کرنسی 281 روپے 47 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔