عالمی منڈی میں خام تیل قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی ہورہی ہے ہے، جس کے بعد پاکستانی عوام کو پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

رواں سال 20 جنوری کو خام تیل کی قیمت 82 ڈالر فی بیرل تھی، جو گزشتہ 50 دنوں کے دوران 12.7 ڈالر کی کمی کے بعد اب 69.3 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ یہ قیمت اگست 2021 کے بعد کی کم ترین سطح ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اس کمی کے بعد پاکستانی عوام توقع کر رہے ہیں کہ ملک میں بھی پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: خام تیل کی قیمتیں ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

واضح رہے کہ اگست 2021 میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 119 روپے فی لیٹر تھی، جبکہ اس وقت ڈالر کی قیمت 163 روپے تھی۔ اب جبکہ خام تیل کی قیمت دوبارہ 69.5 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے، ڈالر کی قیمت 280 روپے اور پیٹرول کی قیمت 255.63 روپے فی لیٹر ہے۔ اگر خام تیل کی قیمت اور ڈالر کی موجودہ قیمت کا موازنہ کیا جائے تو پیٹرول کی قیمت 200 روپے فی لیٹر ہونی چاہیے لیکن حکومت پیٹرولیم لیوی کی مد میں 60 روپے فی لیٹر وصول کر رہی ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہیں مل پا رہا۔

حکومت ہر 15 دن بعد پیٹرول کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہے اور ان میں ردوبدل کرتی ہے۔ گزشتہ 50 دنوں کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 12.7 ڈالر کی کمی کے باوجود، پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں پر اس کے اثرات 2 ماہ بعد مرتب ہوتے ہیں۔ معاشی ماہرین کے مطابق، اس وقت پیٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے تک کی کمی ممکن ہے، جبکہ زیادہ کمی اگلے ماہ سے متوقع ہے۔ وزارت خزانہ اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کی روشنی میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ 15 مارچ کی رات کو کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *