خام تیل کی قیمتیں ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

خام تیل کی قیمتیں ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 68.85 ڈالر فی بیرل رہ گئی ہے، جو اگست 2021 کے بعد خام تیل کی کم ترین قیمت ہے۔ ماہرین کے مطابق چین اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی جنگ اور اوپیک (OPEC) کی جانب سے 25 اپریل کے بعد تیل کی پیداوار میں اضافے کی خبروں کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: سونا فی تولہ 3 ہزار روپے سستا ہوگیا

ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ تجارتی پابندیوں اور عالمی معیشت میں سست روی کے باعث توانائی کی طلب میں مزید کمی کا امکان ہے، جس سے تیل کی قیمتوں پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، ڈبلیو ٹی آئی (WTI) تیل کی قیمت بھی 66.79 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے، جو گزشتہ کئی سالوں میں ایک اہم کمی ہے۔یہ صورتحال عالمی معیشت اور توانائی کے شعبے پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ کم قیمتیں صارفین کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہیں لیکن تیل برآمد کرنے والے ممالک کی معیشتوں کے لیے یہ چیلنج کا باعث بن سکتی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *