حکومت پنجاب نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی کی نئی ترمیم متعارف کروا دی۔
ٹیکس جمع نہ کروانے کی صورت میں محکمہ ایکسائز کو فوری کارروائی کرنے کا پابند ہو گا۔پنجاب میں ٹیکس وصولی کے نظام کو موثر بنانے کے لئے پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
بل کے مطابق ڈسٹری بیوٹنگ افسر ملازمین کی تنخواہ میں سے ٹیکس کٹوتی کا پابند ہو گا اور ہر سرکاری یا پرائیویٹ ادارے کا ڈسٹری بیوٹنگ افسر ٹیکس کٹوتی اور خزانے میں جمع کروانے کا پابند ہوگا۔
اس معاملے میں اگر کوئی افسر غفلت برتے گا تو اسے خود ٹیکس کی رقم ادا کرنی پڑے گی۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قصوروارافسران کے خلاف وصولی کا حکم جاری کرے گا۔