آئندہ ہفتے اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے مستقبل کا جامع لائحہ عمل تشکیل دیا جائیگا: اسد قیصر

آئندہ ہفتے اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے مستقبل کا جامع لائحہ عمل تشکیل دیا جائیگا: اسد قیصر

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہماری جماعت عظیم سیاسی اتحاد پر کام کر رہی ہے، آئندہ ہفتے اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے مستقبل کا جامع لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔ 

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر طے شدہ دھرنے کے بارے میں اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایسا کوئی پلان طے نہیں کیا اور نہ ہی اس معاملے پر کوئی میٹنگ ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی کے شہریوں کا بھائی ہوں کوئی تنگ کرے تو کہنا گورنر ہمارا بھائی ہے:کامران ٹیسوری

اگر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کا کوئی منصوبہ ہے تو اس کا فیصلہ تحریک انصاف کا ہوگا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ دیگر سیاسی معاملات پر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت کا کوہ سلیمان کو وائلڈ لائف کنزرونسی قرار دینے کیلئے وفاق سے رابطہ

اسد قیصر نے پی ٹی آئی کی جانب سے اڈیالہ جیل کے سامنے احتجاجی جلسے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ملاقات کے بارے میں افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *