وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کی ہمیں کوئی فکر نہیں، پی ٹی آئی اور ان کے بانی عمران خان دن بدن غیر اہم ہوتے جا رہے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق عطا تارڑ نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کے لئے فری فارآل نہیں ہے، تحریک انصاف میں اندرونی لڑائی جاری ہے ، پی ٹی آئی کبھی بھی پُرامن نہیں رہ سکتی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ مولانا فضل الرحمٰن پی ٹی آئی کی تحریک کا حصہ بنیں گے، مولانا کا فطری اتحاد ہمارے ساتھ ہے، پیپلزپارٹی کا بھی ہمارے ساتھ اتحاد ہے، ان کے پاس آئینی عہدے ہیں۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) ایسا کام کبھی نہیں کریں گے جس سے پاکستان کو نقصان ہو، مولانا فضل الرحمان ہمیشہ ملک کے مفاد میں فیصلے کرتے ہیں۔