اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ ، وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چودھری سالک حسین نے نوٹس لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بزنس فورم فرانس نے اوور سیز کے پاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کے سامنے اٹھایا تھا جس کا وفاقی وزیر نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔
چودھری سالک حسین نے کہا کہ یہ مسئلہ انتہائی نازک ہے، معاملے کی فی الفور انکوائری کی جائے،سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، انہیں بے جاتنگ نہ کیا جائے۔