پارلیمنٹ کے آج ہونیوالے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے پی ٹی آئی کی ممکنہ حکمتِ عملی سامنے آ گئی اور پی ٹی آئی زرائع نے دعوٰی کیا ہے کہ پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس کےموقع پر شدیداحتجاج کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے آج 10 مارچ کو طلب کئے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کیلئے سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی، صدر مملکت آصف علی زرداری مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، صدر مملکت کے خطاب سے نیا پارلیمانی سال شروع ہوگا۔
دوسری جانب پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرنے کے لیئے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج مورخہ 10 مارچ کو دن دو بجے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس پارلیمنٹ ہاوس کے اپوزیشن لابی میں زرتاج گل کی صدارت میں ہوگا اوراجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران احتجاج بارے حکمت عملی بنائی جائے گی ۔
مزید پڑھیں:محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشنگوئی