یومِ پاکستان 23 مارچ کے حوالے سے تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں اور اسلام آباد میں عسکری مظاہرہ متوقع ہے جس میں
افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کے جوہر دکھایئں جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق یومِ پاکستان 23 مارچ کے حوالے سےاسلام آباد میں یوم ِ پاکستان 23 مارچ کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور
قومی یکجہتی کے اس دن 23 مارچ کو شاندار عسکری مظاہرہ متوقع ہے۔ 23 مارچ وہ تاریخی دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے علیحدہ وطن کے قیام کا عزم کیا۔
ایک ایسا ملک جہاں وہ آزادی، مساوات اور خودمختاری کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔ یوم پاکستان ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قربانی، اتحاد اور جدوجہد سے ایک خواب کو حقیقت بنایا جا سکتا ہے۔ 23 مارچ کا دن صرف ماضی کی یاد نہیں، بلکہ ہمیں روشن مستقبل کی راہ دکھانے والا چراغ بھی ہے!۔
یومِ پاکستان پرٰد کے حوالے سے قوم افواجِ پاکستان کی شاندار پریڈ کے لیے پُرجوش ہے۔ 23 مارچ کی تیاریاں عروج پر، سب کی نظریں شاندار پریڈ پر مرکوز ہے۔ اسلام آباد میں 23 مارچ پریڈ کی تیاریاں مکمل، ملک بھر میں جوش و خروش دیدنی ہے اور قومی یکجہتی کے دن اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں 23 مارچ کو پریڈ میں شاندار عسکری مظاہرہ متوقع ہے۔
جس میں پاک افواج اپنی عسکری قوت کا مظاہرہ کریں گے۔ افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کے جوہر دکھانے کی گھڑی قریب ہے اور 23 مارچ کو مسلح افواج اپنی عسکری برتری کا مظاہرہ کریں گے۔