ثانیہ نشتر کا سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ منظور کر لیا گیا

چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ نے ثانیہ نشتر کی نشست خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ثانیہ نشتر 2021میں خیبرپختونخوا سے خواتین کی نشست پر سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔ انہوں نے گزشتہ برس اکتوبر میں اپنی نشست سے استعفیٰ دیا تھا تاہم اب تک ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچانے کے لیے مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ

چند روزقبل سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاسم رونجھو کے استعفے سے پہلے ہماری سینیٹر نے استعفیٰ دیا، قاسم رونجھو کی نشست پر الیکشن کروا دیا گیا، نئے سینیٹر آگئے لیکن ثانیہ نشتر کے استعفے کے باوجود نشست خالی نہیں قرار دی گئی۔

شبلی فراز نے مزید کہاتھا کہ جس صوبے میںپی ٹی آئی کی اکثریت ہے وہاں سینیٹ الیکشنزنہیں کروائے جارہے، یہ ایوان نامکمل ہے، بتایا جائے کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشنز کیوں نہیں کروائے جارہے؟۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *