افغانستان میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی مرکز کے نام پر طالبان رجیم کا خطرناک کھیل؟ چونکا دینے والے انکشافات

افغانستان میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی مرکز کے نام پر طالبان رجیم کا خطرناک کھیل؟ چونکا دینے والے انکشافات

افغانستان میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے نام پر قائم مرکز سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں، جہاں انٹیلی جنس رپورٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس مقام کو دہشتگردوں کو خودکش حملوں کی تکنیکی تربیت دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اسپتال پر جعلی حملہ، افغان طالبان کا پروپیگنڈا بے نقاب، جھوٹی پوسٹ ڈیلیٹ، وزارت اطلاعات پاکستان نے سارا پول کھول دیا

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق افغانستان میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے نام پردہشتگردوں کو خود کش حملوں کی ٹیکنیکل تربیت کا مرکز قائم کرنے کا طالبان کا گھناؤنا ہتھکنڈا بھی بے نقاب ہو گیا ہے، طالبان رجیم کے ان ہتھکنڈوں پر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق طالبان کی جانب سے اسلحہ کے گودام کے قریب کنٹینرز میں رکھے گئے افراد کو خودکش حملہ آور بنانے کے لیے جبری نشے کا عادی بنایا جا رہا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغانستان میں ایسے کسی کنٹینرز کوبراہِ راست حملے کے شواہد نہیں ملے، تاہم بعد میں ہونے والے دھماکوں اور آگ نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اصل تباہی اسلحہ ذخیرہ کرنے والے گودام میں ہونے والے دھماکوں کے باعث ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں قریبی عمارتیں اور انفراسٹرکچر بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ بہ بات بھی معلوم ہوئی ہے کہ اسلحہ کا گودرام ’امید اسپتال ‘ کے مقام سے کئی سو میٹر موجود ہے، جس سے طالبان حکام کے دعوے مشکوک ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس طرح کے واقعے میں انسانی جانوں کے تحفظ اور مواد کے ذخائر کی حفاظت میں لاپرواہی شدید نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔ اس واقعے کے بعد طالبان کے پروپیگنڈے کی مختلف ذرائع سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، تاکہ مستقبل میں اس قسم کے خطرناک پروپیگنڈے کا توڑ کیا جا سکے۔

Related Articles