تحریک انصاف اور جے یو آئی (ف )رہنماؤں کے درمیان ملاقات ، اہم پیشرفت متوقع

پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ، اسد قیصراورجے یو آئی (ف) کے مولانا غفور حیدری اور کامران مرتضی ملاقات میں شریک ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور جے یو آئی ف کے رہنماوں کے درمیان ملاقات جاری ہے، ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں اسد قیصر کی رہائیش پر ہو رہی ہے۔ملاقات میں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور جے یو آئی کی جانب سے مولانا غفور حیدری اور کامران مرتضی شریک ہیں۔

مزید پڑھیں: مثبت راستے پر چلنے کے لیے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں، صدر آصف علی زرداری

تحریک انصاف اور جے یو آئی ف کے رہنماوں کے درمیان ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں اسد قیصر کے لاج پر ہو رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سلمان اکرم راجہ بانی تحریک انصاف کے پیغام سے جے یو آئی کے رہنماؤں کو آگاہ کر رہے ہیں۔ ملاقات میں اپوزیشن گرینڈ الائنس سے متعلق بھی بات چیت ہو رہی ہے۔

تحریک انصاف اورجمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات طے تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *