پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز،  نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

نیوزی لینڈ کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت مائیکل بریسویل کریں گے،  پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کے چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ کے سات کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

گرین شرٹس کے خلاف بیان، انضمام الحق کا سنیل گواسکر کو منہ توڑ جواب

پاکستان کے خلاف پانچ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے مائیکل بریسویل ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ  فن ایلن،  مارک چیپمین، جیکب ڈفی،  زیک فوکس، مچ ہے، میٹ ہینری، کائل جیمیسن،  ڈیرل مچل، جمی نیشم، ول او رورکی، ٹم رابن سن، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ، ایش سودھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز 16 سے 25 مارچ تک کھیلے جائیں  گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *