مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر، برائلر مرغی اور فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافہ

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر، برائلر مرغی اور فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافہ

مہنگائی سے پریشان شہریوں کیلئے ایک اور بری خبر آگئی ، لاہور شہر میں برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد صارفین کو روزمرہ اشیائے خورونوش پر مزید اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نئی سرکاری قیمتوں کے مطابق برائلر گوشت 15 روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 417 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ زندہ برائلر کا فارم ریٹ 255 روپے فی کلو طے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں ایرانی ریال کی قدر میں غیر معمولی اضافہ ، وجہ کیا رہی؟

اسی طرح تھوک سطح پر قیمت 269 روپے جبکہ پرچون ریٹ 283 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی 2 روپے فی درجن اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد فارمی انڈے 222 روپے فی درجن فروخت کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :چکن کھانے کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر! ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے نرخوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

editor

Related Articles